حضر ت نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ ایسے چند افراد میں سے تھے جو زندگی کی ہر قسم کی آسائش میسر ہونے کے باوجود امام وقت کو قبول کرکے ہر قسم کی تنگی کو برداشت پر آمادہ ہوگئے۔ پھر بڑے بڑے ابتلاء بھی آئے لیکن آپ کے پائے استقلال میں لغرش نہ آئی۔
آپ کو یہ سعادت بھی نصیب ہوئی کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بڑی صاجزادی حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ ؓ آپ کے عقد میں آئیں۔
حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کی محبت اور پیار کی نظروں کے مورد بننے والے اس وجود کے حالات زندگی کا مطالعہ بہت سوں کے لئے غفلت کی چادریں اتارنے والا بنے گا۔