سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز باجماعت نمازوں کی امامت کے دوران جن قرآنی آیات اور سورتوں کی بالجہر تلاوت فرماتے ہیں، ان کی تفصیل اور اس موضوع پر کتب حدیث سے روایات کو مکرم نصیر احمد قمر صاحب نے مرتب کیا ہے۔ مزیں برآں مولانا موصوف نے ان آیات قرآنیہ کے بارہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفائے عظام کی بیان فرمودہ تشریح و تفسیر سے بھی اقتباسات کا انتخاب شامل کرکے ایک قابل قدر مجموعہ تیا ر کیا ہے۔انگلستان سے الاسلام انٹرنیشنل پبلی کیشنزکی طرف سےشائع کردہ قریباً 1200 صفحات کے اس ضخیم مجموعہ میں بانی اسلام آنحضور ﷺ ، حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام اور پھر خلفائے احمدیت کی نمازوں میں بالجہر تلاوت کردہ آیات کے متعلق روایات کا باحوالہ اندراج کرکے تاریخ بھی جمع کر دی گئی ہے۔