پردہ

فہرست مضامین

ابتدائیہ

امیر المومنین سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکے ارشاد کی تعمیل میں لجنہ سیکشن مرکزیہ کو پردہ کے موضوع پرکتاب شائع کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک۔ اس میں خلافتِ خامسہ کے آغاز سے لے کر 2017ء تک کےمنتخب خطباتِ جمعہ، خطابات، پیغامات اور کلاسوں اور مجالس عاملہ کو دی گئیں زرّیں نصائح اور پُر معارف ارشادات کوکتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔

یہ کتاب بالخصوص احمدی خواتین کے لئے فائدہ مند ہے جس کو پڑھنے سے پردہ کے اسلامی حکم کی اہمیت و برکت کا بخوبی علم ہوتا ہے۔ مزید برآں اِس کتاب کی افادیت صرف عورتوں تک ہی محدود نہیں بلکہ مَردوں کے لئے بھی پاکبازی اور غضِّ بصر کی پُر حکمت قرآنی تعلیم بیان فرمائی ہے۔ جس پر عمل کرکے مرد اور عورت دونوں عصرِ حاضر میں پھیلی ہوئی اخلاقی برائیوں سے بچ سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان انمول نصائح وارشادات کو مشعلِ راہ بنانے اور اُن پر عمل کرنےکی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

اس کتاب کی تیاری میں مکرمہ رضوانہ نثار صاحبہ(معاونہ لجنہ سیکشن مرکزیہ)نے مسودہ کےانتخاب اور حوالہ جات کے سلسلہ میں بہت کام کیا اور ذمہ داری کو خوب نبھایا۔ نیز کتاب کی تیاری کے ابتدائی مدارج سےلے کر اشاعت تک کے ہر مرحلے پر مکرم محمود احمد ملک صاحب(واقفِ زندگی۔ کارکن الفضل انٹرنیشنل لندن) کی راہنمائی و تعاون حاصل رہا۔ فجزاھم اللہ احسن الجزاء۔

خاکسار۔ ریحانہ احمد
(انچارج لجنہ سیکشن مرکزیہ)