پہلا احمدی مسلمان سائنسدان عبدالسلام

۔
شائع کرده مجلس خدام الاحمدیہ

محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب ایک نہایت مخلص اور فدائی احمدی تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام سے والہانہ عشق رکھنے والے وجود تھے۔ دینی اور دنیاوی علوم میں بے انتہا ترقی کی منازل طے کرنے والے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک عظیم الشان پیش گوئی کو پورا کرنے والا وجود تھے۔

یقیناً آپ نے عظیم الشان سائنسی اور علمی کارنامے سرانجام دیئے۔ یقینا ًآپ کی سیر ت و سوانح پر مرتب کردہ یہ مختصر کتابچہ احمدی بچوں کے سامنے ایک نمونہ پیش کرکے انہوں علم اور تحقیق کے میدان میں مزید محنت اور جستجو پر آمادہ کرنے والا ہوگا۔

یہ کتابچہ پہلی بار 1983ء میں او رپھر نظر ثانی اور مفید اضافہ جات کے ساتھ مئی 2006ء میں شائع کیا گیا۔ موجودہ ٹائپ شدہ اور دیدہ زیب ایڈیشن قادیان دارالامان سے فضل عمر پرنٹنگ پریس کا شائع کردہ ہے۔


فہرست مضامین