نصاب مجلس اطفال الاحمدیہ
احمدی بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے چار حصص میں مرتب کی گئی اس کتاب میں ان نونہالوں کی عمر کے حساب سے الگ الگ حصوں میں بنیادی اور ضروری معلومات اور دینی مسائل کو آسان او رسادہ انداز میں بیان کیا گیا ہے۔
ان باتوں کا مطالعہ ، ان کا ذہن نشین رکھنا اور پھر ان ہدایات کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال کر احمدی بچے نہ صرف اپنے خاندان اور ماحول کے لئے اچھا تاثر پیدا کریں گے بلکہ احمدیت اور ملک و قوم کے بہتر اور اچھے فرد بن کر بہتر زندگی گزار سکیں گے۔