کرامات الصادقین

اُردو ترجمہ

حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑ

مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب نے اپنے رسالہ اشاعة السنہ جلد ۱۵ نمبر ۱ بابت ماہ جنوری ۱۸۹۳ء میں ایک مضمون شائع کیا۔ جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ میں دعویٰ کیا کہ آپ عربی علوم سے بالکل بے بہرہ اور علمِ قرآن سے بالکل بے خبر ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس اشتہارمیں صدق و کذب جانچنے کے لئے یہ تجویز تحریر فرمائی کہ کوئی سورہٴ قرآن نکال کر اس کی فصیح زبان عربی اور مقفّٰی عبارت میں تفسیر لکھی جائے۔ اس تفسیر میں ایسے حقائق و معارف لکھے جائیں جو دوسری کتابوں میں نہ پائے جائیں۔

مولوی محمد حسین بٹالوی نے مقابلہ میں آنے سے گریز کیا مگر حضرت مسیح موعود علیہ اسلام نے اتمام حجت کے لئے مقررہ شرائط اور معینہ مدت کے اندر تفسیر سورہٴ فاتحہ اور سو  (۱۰۰) اشعار پر مشتمل نعتیہ قصیدہ لکھ کر شائع کیا اور تمام علماء اور فضلاء کو چیلنج کیا کہ وہ تمام اکٹھے ہو کر اس کی نظیر پیش کریں اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ ایسا نہیں کرسکیں گے۔ چنانچہ تمام مکفر علماء اکیلے اکیلے اور تمام مل کر بھی اس کتاب کی نظیر پیش کرنے سے عاجز رہے۔

اس عربی تصنیف کا اُردو زبان میں ترجمہ افادہٴ عام کے لئے شائع کیا گیا ہے۔ اس میں عربی متن اور اس کا اُردو ترجمہ بالمقابل دیا گیا ہے تاکہ پڑھنے اور سمجھنے میں آسانی ہو۔