مولانا موصوف کا قیمتی اور تفصیلی مقالہ احمداکیڈمی ربوہ کی طرف سے ضیاء الاسلام پریس سے شائع کیا گیا جس میں حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ کے عشق قرآن اور خدمت قرآن کا بیان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کس طرح حضور رضی اللہ عنہ کے ترتیب قرآنی کے معجزانہ نظام سے دنیا کو آگاہی بخشی، مستشرقین کے الزامات اور وساوس کا مسکت جواب دیکر قرآنی تاریخ کی حقانیت کا ثبوت مہیا کیا، فیضان قرآن کی تجلیات کا اظہار فرمایا، قرآن کریم اور دور حاضر کے جدید سائنسی انکشافات اور قرآن کریم کی بیان فرمودہ غیبی خبروں کا ذکر کیا، اور بتایا گیا ہے کہ آپ کی تصنیف کردہ تفسیر صغیر کی تیاری کا معجزہ مذکور ہے۔