حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ایم ٹی اے پر ہومیو پیتھی یعنی علاج بالمثل کے حوالہ سے لیکچروں کا ایک سلسلہ شروع کیاتھا، اس مجموعے کو یہاں کتابی شکل میں جمع کیا گیا ہے۔ حضورؒ روحانی اور جسمانی طب میں ماہر فن تھے، آپ نے ہومیو پیتھی کا مطالعہ عالم نوجوانی سے شروع کیا اور پھر اس میدان میں خدمت انسانیت کے لئے ساری عمر کمربستہ رہے، آپ کے لیکچرز نہایت تفصیلی، عام فہم اور مثالوں سے مزین ہوتے تھے جن سے مبتدی بھی اتنا ہی فائدہ اٹھا سکتا ہے جتنا کوئی طبیب۔
اس کتاب کے موجودہ ایڈیشن کو مرتب کرتے ہوئے حضورؒ نے ہومیو ادویات اور ان کے طریقہ استعمال کو مزید عام فہم بنانے کی سعی فرمائی اور کتاب کے آخر پر متفرق انڈیکس اور روزمرہ کے نسخے بھی درج ہیں۔ موجودہ ایڈیشن میں 184 ادویات پر سیر حاصل بحث کے علاوہ تشخیص امراض کےحوالہ سے درست رہنمائی بھی موجود ہے۔