قاعدہ
حضرت صاحبزادہ پیر منظور محمدؓحضرت پیر منظور محمد صاحب رضی اللہ عنہ نے سال 1904ء میں یسرناالقرآن کے نام چھوٹے بچوں بچیوں، ناخواندہ بالغان اور مختلف پس منظر کے نومسلموں کو قرآن کریم کی تلاوت سکھانے کے لئے یہ قاعدہ ایجاد کیا اور یہ مبارک تحفہ حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کی مقدس نظر سے بھی گزرا، خدائے منان نے اس کاوش کو از حد قبول کیا اور ایک صدی سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد بھی یہ قاعدہ روز اول کی طرح مفید اور قابل قدر خدمت بجالانے کی سعادت پارہا ہے۔ آسان، سادہ ، زینہ بزینہ اسباق اور سہل مثالیں لاکر مرتب قاعدہ نے جدید رسم الخط کی مدد سے قرآن بینی میں سہولت کی نئی راہیں کھول دیں کیونکہ محض چھ ماہ کی محنت کے بعد ہی انسان قرآن کریم کی تلاو ت کے قابل ہوجاتا ہے جو اس سے قبل کئی برسوں میں بھی ممکن نہیں ہوپاتا تھا۔ اس قاعدہ کے آخر پر اس سے استفادہ کرنے والوں کی متعدد گواہیاں درج کرکے اس قاعدہ کی افادیت پر مہر تصدیق ثبت کردی گئی ہے۔