روحانی خزائن جلد 16
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑیہ کتاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسلامی ممالک عرب اور فارس اور روم اور بلاد الشام وغیرہ کے متقی بندوں اور صالح علماء اور مشائخ کو تبلیغ کرنے کے لیے بصورت مکتوب تصنیف فرمائی اور اس کی تصنیف کا حقیقی محرک وہ الہام اور رؤیا ہوئے جن میں آپؑ کو اللہ تعالی نے یہ بشارت دی تھی کہ مختلف ممالک کے صلحاء اور نیک بندے آپ پر ایمان لائیں گے اور آپ کے لیے دعائیں کریں گے اور یہ کہ اللہ تعالی آپ کو برکت پر برکت دے گا یہاں تک کہ بادشاہ آپ کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔
یہ کتاب ۱۹۰۰ء میں لکھی گئی۔ کتاب سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اقدسؑ کا ارادہ کئی باب لکھنے کا تھا مگر ایک ہی باب آپؑ نے لکھا اور پھر معلوم ہوتا ہے آپ کی توجہ دوسری کتب کی طرف مبزول ہو گئی اور اس کتاب کی عام اشاعت آپؑ کی وفات کے بعد فروری ۱۹۱۰ء میں ہوئی۔