روحانی خزائن جلد 12
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑحضرت مصلح موعود خلیفۃ المسیح الثانیؓ نے جب قرآن ختم کیا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جون۱۸۹۷ء میں اس خوشی کے موقعہ پر ایک تقریب منعقد کی جس میں باہر کے احباب بھی شامل ہوئے اور تمام حاضرین کو پُرتکلّف دعوت دی گئی۔ اس مبارک تقریب کے لیے آپؑ نے ایک منظوم آمین لکھ کر ۷؍جون کو چھپوائی جو اس تقریب پر پڑھ کر سنائی گئی۔ اندر خواتین پڑھتی تھیں اور باہر مرد اور بچّے پڑھتے تھے۔ یہ آمین نہایت درجہ سوز و درد میں ڈوبی ہوئی دعاؤں کا مجموعہ ہے۔