روحانی خزائن جلد 4
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑآسمانی فیصلہ کے لکھنے کے بعد آپ نے سیالکوٹ اور لاہور وغیرہ کے سفر اختیار کیے اور پھر لدھیانہ گئے۔ لدھیانہ میں آپ نے مجذوب گلاب شاہ کی پیشگوئی “بالتفصیل” اُن کے شاگرد کریم بخش صاحب سے حلفیہ قلمبند کروائی۔ اور اواخر مئی ۱۸۹۲ء میں آپ نے رسالہ ’’نشانِ آسمانی‘‘ جس کا دوسرا نام شہادت الملہمین ہے تحریر فرمایا جو جون ۱۸۹۲ء میں شائع ہوا۔ اور دوسری بار ۱۸۹۶ء میں حضور علیہ السلام کی زندگی میں ہی شائع ہوا تھا۔ اس میں آپ نے سائیں گلاب شاہ صاحب کی پیشگوئی اور شاہ نعمت اللہ ولی رحمت اللہ علیہ کی پیشگوئی درج فرمائی جن سے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے دعویٰ کی صداقت ظاہر ہوتی ہے۔ موجودہ ایڈیشن ۱۸۹۶ء کے ایڈیشن کے مطابق ہے۔