روحانی خزائن جلد 9
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑقرآن کریم کے روحانی کمالات کے اظہار اور ان باتوں کے شائع کرنے کے لیے جو راہ راست کے جاننے اور سمجھنے اور شناخت کرنے کا ذریعہ ہوں اور جن سے وہ سچّا فلسفہ معلوم ہو جو دلوں کو تسلّی دیتا اور روح کو سکینت اور آرام بخشتا اور ایمان کو عرفان کے رنگ میں لے آتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک ماہوار رسالہ جاری کرنے کا ارادہ فرمایا اور بالفعل ایک رسالہ بنام نور القرآن جاری فرمایا مگر افسوس کہ کثرت مشاغل و مصروفیات کے باعث اس کے صرف دو نمبر ہی نکل سکے۔ پہلا نمبر تین ماہ یعنی بابت ماہ جون، جولائی و اگست ۱۸۹۵ء شائع ہوا۔ نور القرآن نمبر ۱ میں آپؑ نے قرآن کریم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر دلائل قاطعہ و براہین ساطعہ تحریر فرمائے۔