روحانی خزائن جلد 9
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑقرآن کریم کے روحانی کمالات کے اظہار اور ان باتوں کے شائع کرنے کے لیے جو راہ راست کے جاننے اور سمجھنے اور شناخت کرنے کا ذریعہ ہوں اور جن سے وہ سچّا فلسفہ معلوم ہو جو دلوں کو تسلّی دیتا اور روح کو سکینت اور آرام بخشتا اور ایمان کو عرفان کے رنگ میں لے آتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک ماہوار رسالہ جاری کرنے کا ارادہ فرمایا اور بالفعل ایک رسالہ بنام نور القرآن جاری فرمایا مگر افسوس کہ کثرت مشاغل و مصروفیات کے باعث اس کے صرف دو نمبر ہی نکل سکے۔ دوسرا نمبر بابت ماہ ستمبر و اکتوبر و نومبر و دسمبر ۱۸۹۵ء اور جنوری و فروری و مارچ و اپریل۱۸۹۶ء شائع ہوا۔ نور القرآن نمبر۲ میں پادری فتح مسیح سکنہ فتح گڑھ ضلع گرداسپور کے دو خطوط کا جواب تحریر فرمایا۔ جن میں اس کو رباطن پادری نے سرور کائنات فخر موجودات خاتم النبیین امام الطیبین و سید المعصومین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے اور بے جا اعتراضات کرتے ہوئے نعوذ باللہ آپؐ پر زنا کی تہمت لگائی تھی۔