خطاب برموقع جلسہ سالانہ یو کے 27 جولائی 1986ء
حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابعؒحضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 27 جولائی 1986ء کو جلسہ سالانہ برطانیہ سے خطاب فرماتے ہوئے اسلام میں قتل مرتد کے نظریہ کی تاریخ اور حقیقت پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔ آپ نے قرآن و سنت اور ثقہ تاریخی حوالوں سے ثابت فرمایا کہ قتل مرتد کا خوفناک عقیدہ قطعاً بے اصل اور بالآخر اسلام دشمنی پر منتج ہونے والا ہے اور قتل مرتد کے حامی گروہوں اور حکومتوں کو اس کے بھیانک نتائج سے آگاہ فرمایا۔ اس خطاب کو کتابی شکل میں مرتب کرتے وقت حضورؒ نے مناسب ترامیم اور اضافے فرمائے نیز اس میں حوالہ جات شامل کئے گئے ہیں۔