اس کتاب میں نظارت اشاعت صدر انجمن احمدیہ پاکستان ربوہ نے ضیاء الاسلام پریس ربوہ سے حضور رضی اللہ عنہ کی 45 تقاریر شامل اشاعت کی ہیں جوجماعتی اخبارات الحکم اور البدر وغیرہ سے لی گئی ہیں۔یہ تقاریر جلسہ سالانہ اور دیگر مواقع پر جس طرح سامعین کے علم و معرفت اور ایمان و ایقان میں اضافے کا موجب بنتی رہیں اسی طرح اب قارئین کے لئے ازیاد علم و ایمان کا سامان بہم مہیا کررہی ہیں ۔ ان میں سے 26اور 28دسمبر 1908کی تقاریر قبل ازیں الگ سے کتابی شکل میں احمدیہ کتب خانہ قادیان نے 1927میں بھی شائع کی تھی۔ نیز ایک تقریر بعنوان ’’وفاتِ حضرت مسیح موعود‘‘ بھی قبل ازیں کتابی شکل میں شائع شدہ ہے۔
قریبا 600 صفحات کے اس ٹائپ شدہ،دیدہ زیب مجموعہ کے آخر پر ایک تفصیلی انڈیکس بھی موجود ہے۔